تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے آسان شکست دے دی۔ ملتان میں ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز کی جیت میں احسان اللہ کی تباہ کن بولنگ اور روسو کی دھواں دار بیٹنگ نے اہم کردار ادا کیا۔
میچ کے بعد ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ٹورنا منٹ میں پہلی جیت کی بہت خوشی ہے ، کامیابی کا کریڈٹ باولرز کو جاتا ہے جنہوں نے پلان کے مطابق باولنگ کی اور
جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھانی ہماری مرکزی باولر تھا ، اس کی کمی تو محسوس ہو گی ، ہماری باولنگ لائن تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل نہیں لیکن
یہ لڑکے اپنا نا م بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ کنڈیشنز کو جانچ کر اپنا پلان مرتب کرتے ہیں، ریلی روسو نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ فنش کیا۔