تفصیلات کے مطابق ویمنز انڈین پریمیئر لیگ 2023 (ڈبلیو پی ایل) کے پہلے سیزن میں سمرتی مندھانا کو ممبئی انڈینز کے ساتھ زبردست مقابلے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے 3.40 کروڑ روپے (تقریباً 4 لاکھ 10 ہزار ڈالر) کی فیس میں خریدلیا۔ سمرتی کی ابتدائی قیمت 50 لاکھ بھارتی روپے رکھی گئی تھی۔


وہ ممکنہ طور پر ڈبلیو پی ایل میں آر سی بی ٹیم کی قیادت کریں گی۔ جیسے ہی ڈبلیو پی ایل کی نیلامی شروع ہوئی بھارتی شائقین نے بابر اعظم اور دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹرول ہی کرنا شروع کر دیا۔

بھارت کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سمرتی مندھانا کی نیلامی کو پاکستانی کپتان بابر اعظم کے ساتھ موازنے کے طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جارہا ہے۔

سشانت مہتا نے کہا ہے کہ سمرتی مندھانا 3.4 کروڑ میں فروخت ہوئی ہے جب کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پاکستانی کپتان بابر اعظم 1.2 کروڑ روپے (ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر) میں فروخت ہوئے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں