تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد آصف نے کہا کہ ملتان سلطانز کے باؤلرز نے پہلے 5 اوورز میں بہت اچھی باؤلنگ کی، اگر اوپر سے ایک دو وکٹیں بھی اڑا لیتے تو لاہور قلندرز پریشر میں آ جاتی۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ نئے بچ پر


فاسٹ باؤلرز کا گیند کٹ بھی ہو رہا تھا اور سیم بھی ہوا۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ملتان کے باؤلرز نے وکٹ ٹو وکٹ باؤلنگ کیوں نہیں کی۔ آف سٹمپ سے باہر باؤلنگ کرتے رہے اور

گیندیں کیپر کے ہاتھ میں جاتی رہیں اور لاہور کے بلے باز بچے رہے اور وہ بڑا سکور بنانے میں کامیاب ہوئے جو ملتان سلطانز کی شکست کی وجہ بنا۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں