تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے میچ کے بعد کہا ہے کہ کراچی کی وکٹ اچھی تھی جس پر 200 سکور بھی حاصل کیا جا سکتا تھا، اگر آغاز میں کوئی بھی بلے باز کھڑا ہو جاتا تو ہم جیت سکتے تھے، شروع میں جلدی وکٹیں گرنے کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


بابر اعظم اور ٹام کیڈمور نے اچھی پارٹنر شپ لگائی جس سے وہ ایک بڑا سکور کرنے میں کامیاب رہے۔ عماد وسیم نے بتا یا کہ بیٹنگ کے دور ان شعیب ملک مجھے کہہ رہے تھے کہ

ہم یہ ٹارگٹ حاصل کر سکتے ہیں لیکن بد قسمتی سے بہت قریب پہنچ کر ہم ہدف حاصل نہ کر سکے۔ کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ میں اپنی ٹیم کی باولنگ اور بیٹنگ سے مطمئن ہوں،

ابھی یہ پہلا ہی میچ تھا جس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ، ہم بیٹھ کر اپنی غلطیوں پر بات کریں گے تا کہ ٹورنامنٹ کے اگلے میچز اپنے نام کر سکیں ۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں