تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے اسسٹنٹ و سپن باؤلنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کی باؤلنگ مضبوط ہے، ملتان میں گیند ٹرن ہونے کی توقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نمبر ون بلے باز ہیں مگر بہتری کی ہمیشہ گنجائش ہوتی ہے، لوگ کہتے ہیں کہ


بابر سپن پر پھنس جاتے ہیں، اس سے پہلے ویرات کوہلی بھی گریم سوان سے آؤٹ ہوتے رہے، بابر کو بھی لیگ سپنر نے 3یا 4بار گگلی پر رخصت کیا، ان کو اسی طرح کی صورتحال کے لیے خود کو تیار کرنا ہے،

پلان کرنا ہوگا کہ فرنٹ پر جانا یا پیچھے رہ کر کھیلنا ہے۔ ایک انٹرویو میں مشتاق احمد نے کہا کہ پی ایس ایل 8 کیلیے ٹیم کی تیاریاں زبردست ہیں، عادل رشید کے متبادل

اسامہ میر بہت اچھے سپنر ہیں، ہمیں عقیل حسین اور عرفات منہاس کا بھی ساتھ حاصل ہوگا، خوشدل شاہ نے گزشتہ سیزن بطور اسپنر اچھا کردار ادا کیا تھا،اس بار بھی اسپن ڈپارٹمنٹ بہتر پرفارم کرے گا۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں