تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو صرف ایک رنز سے شکست دے دی۔ 176 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز ہی بنا سکی، کپتان محمد رضوان کے 75 رنز بھی کام نہ آسکے۔


پی ایس ایل 8 کے افتتاحی میچ میں ہوم ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ جس طرح ہم آغاز میں بیٹنگ کر رہے تھے لگ یہی رہا تھا رنز ہوجائیں گے۔ کپتان ملتان سلطانز کا کہنا تھا کہ

لاہور قلندرز نے اچھی بولنگ کی جس طرح سے ان کی بولنگ مشہور ہے۔ محمد رضوان نے مزید کہا کہ ہمارے بولرز نے بھی اچھی بولنگ کی تھی،

پولارڈ اور ملر نے اچھی بیٹنگ کی تاہم وہ فنش نہیں کرسکے، لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے بولرز کو ٹھیک وقت پر استعمال کیا جس سے فائدہ ہوا۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں