تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو صرف ایک رنز سے شکست دے دی۔ 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 174 رنز ہی بنا سکی،
ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کے افتتاحی میچ کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے بولرز کو صحیح وقت پر استعمال کیا جس سے ہمیں فائدہ ہوا۔
شاہین شاہ افریدی نے میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ طاہر بیگ کا پہلا میچ تھا اس نے اچھی بیٹنگ کی جبکہ فخر زمان نے بھی بلاشبہ بہت اچھی بیٹنگ کی ہے۔
فیلڈنگ میں ہمسے بہت غلطیاں ہوئی ہیں، اس پر کام کریں گے، اور اگلے میچوں میں بہتر کریں گے، اچھی باؤلنگ کی وجہ سے ملتان والے میچ کو آخر تک لے گئے جس سے ہمیں فائدہ ہوا،