تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے افتتاحی میچ کے لیے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے شہدائے پولیس کے 50 بچوں کو مدعو کر لیا۔دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز آج ملتان سٹیڈیم میں پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرے گی۔ شاہین شاہ آفریدی دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ شہداء کے بچوں کو سلام پیش کریں گے۔


دوسری جانب لاہور قلندرز کے بڑے غیر ملکی کھلاڑیوں نے اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے، ڈیوڈ ویزے جو کل یو اے ای میں فائنل کھیل رہے تھے وہ

آج پی ایس ایل کھیلنے پہنچ گئے، انکے علاوہ شائے ہوپ سکندر رضا،اور لیام ڈاؤسن نے بھی اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے،

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں