تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی وجہ سے ردھم میں آنے کا بہترین موقع ملے گا، پی ایس ایل 8 جیت کر شاداب خان کو شادی کا سب سے شاندار تحفہ دیں گے۔


حسن علی نے کہا کہ یہ درست ہے کہ میری کارکردگی میں تسلسل برقرار نہیں رہا اور اونچ نیچ آتی رہی ہے ،پی ایس ایل میں اپنی پرفارمنس میں بہتری لانے کا نادر اور بہترین موقع میسر آئے گا تاہم

میری ذاتی زندگی کے حوالے سے کسی کچھ بھی کہنے کا حق نہیں، جو مجھ پر تنقید کرتے ہیں، وہ کبھی مجھے نیٹ پر بھی آکر مجھے کھیلتا دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ’

میں ایک کرکٹر ہوں اور اسکے علاوہ کوئی ہنر مجھے نہیں آتا، دنیا جانتی ہے کہ پی ایس ایل نے دنیا میں اپنا ایک بلند مقام بنالیا ہے، لیگ کی بدولت پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھی متعدد اچھے کھلاڑی میسر آئے ہیں،

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں