تفصیلات کے مطابق فاسٹ باولر حسن علی نے کپتان بابر اعظم کو شادی کرنے کی درخواست کردی، اسلام آبادیونائیٹڈ کے کھلاڑی حسن علی نے کہا کہ شاداب خان کو ویسے تو بہت سے تحفے مل گئے ہیں لیکن اگر اسلام آباد کی ٹیم جیت گئی تو یہ بھی شاداب خان کی شادی کا ایک تحفہ ہوگا۔


اس موقع پر ایک صحافی کی فرمائش پر حسن علی نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے بھی شادی کی درخواست کردی۔ ایک صحافی نے پوچھا کہ آپ فیلڈ پر شرارتیں کرتے ہیں جس پر ناقدین کا کہنا ہے کہ

کرکٹ سے فوکس ہٹ جاتا ہے تو حسن علی نے کہا کہ انہیں کرکٹ کے سوا کوئی اور کام آتا نہیں تو کرکٹ سے فوکس کیسے ہٹا سکتے ہیں؟ جس کو لگتا ہے کہ کرکٹ کو اہمیت نہیں دیتا وہ آکر دیکھ لیں کہ

ٹریننگ کس طرح کرتا ہوں۔ حسن علی نے مزید کہا کہ وہ اپنی بیٹنگ پر بھی کام کررہے ہیں جہاں موقع ملا وہ اس شعبے میں بھی اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں