تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اپنے سکواڈ کو جوائن کرلیا ہے ، شاداب خان کو آمد پر کھلاڑیوں کی جانب سے بلوں کی سلامی پیش کی گئی ، اس دوران ان سے شادی کے بارے بھی سوال کیا گیا لیکن پھر جواب سن کر سب کی ہنسی چھوٹ گئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈکے کپتان شاداب خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ کراچی پہنچے، تو ہوٹل پہنچنے پر کھلاڑیوں نے کپتان کو منفرد انداز میں استقبالیہ دیا اور بلوں کی سلامی پیش کی۔

اس موقع پر سب کھلاڑی کپتان کیساتھ خوش گیپیاں بھی کرتے رہے۔ اس موقع پر شاداب خان نے کھلاڑیوں کاشکریہ ادا کیا، فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ نئے دلہا میاں سے گلے ملے۔

اگلے روز شاداب خان کھلاڑیوں سے ملاقات کیلئے آئے تو کہنے لگے کل والا ہی سین لگ رہا ہے، شاداب خان کھلاڑیوں کے کمرے میں داخل ہوتے ہیں تو وہاں موجود کھلاڑی تالیاں بجا کر ان کا استقبال کرتے ہیں۔

اس دوران ایک کھلاڑی یہ سوال کرتا ہے کہ ”ادھر ہمیں مشورہ دے کہ شادی کرنی چاہئے یا نہیں“اس پر شاداب خان کہتے ہیں یہ قدرت کا نظام ہے بھائیوں، جس پر کپتان سمیت سب کھلاڑیوں کی ہنسی چھوٹ جاتی ہے،

کمرے میں موجود کھلاڑی کہتا ہے کہ قدرت کا نظام ہے شادی ہونی ہی ہونی ہے۔ اس پر شاداب خان کہتے ہیں کہ اچھی اور بری عادتیں قبر تک نہیں چھوٹتی،

کپتان شاداب خان نئی انٹری ابرار کو سکواڈ میں خوش آمدید کہتے ہیں، شاداب خان کا کہنا تھا کہ دوبارہ اکٹھے ہونے پر سب کو خوش آمدید کہتا ہوں، ہم نے کرکٹ کو انجوائے کرنا ہے رزلٹ کی پرواہ نہیں۔

اس پر کمرے میں موجود فہیم اشرف کہتے ہیں کہ اب آپ کو فلور پر شاداب خان کا شور کم ملے گا، اب آکر ملا تو آہستہ آواز میں کہا رانا صاحب کہاں سے آئے ہو جبکہ شادی سے پہلے کہتا تھا ”اوے رانا کتھوں آیاں وے“۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں