تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نسیم شاہ کے دو چھکوں کے بعد پاکستان کی افغانستان کے خلاف ناقابل یقین فتح پر افغانی تماشائیوں کی ہنگامہ آرائی کے بعد آئندہ ماہ
پاکستان اور افغانستان کے تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کی میزبانی کررہا ہے اور اس بار سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،
دونوں ملکوں کے تماشائیوں کو الگ الگ انکلوژر میں بٹھانے کی تجویز ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق شارجہ سٹیڈیم کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ ایشیا کپ میچ کے بعد افغان تماشائیوں نے جو کیا وہ شرم ناک تھا،
پولیس اور سکیورٹی اداروں کو بھی حالات پر تشویش ہے اس بار ہم نے سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، تماشائیوں کیلئے سخت ضابطہ اخلاق بھی بنایا جارہا ہے۔
پاکستان کے تماشائیوں کے علیحدہ اور افغان تماشائیوں کیلئے الگ انکلوژر بنائے جائیں گے، پولیس کے علاوہ پرائیویٹ سکیورٹی تماشائیوں کو کیمروں کی مدد سے کنٹرول کرے گی اور تماشائیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے گی۔