تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 8 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ سپرنووا ٹرافی جیتنے کے ساتھ ساتھ فاتح ٹیم کو 120 ملین روپے(12کروڑ روپے) کا چیک بھی ملے گا۔دریں اثنا، رنرز اپ کو انعامی رقم 48 ملین روپے (چار کروڑ 80لاکھ روپے)ملیں گے۔


ٹورنامنٹ کا آغاز آج ملتان میں افتتاحی تقریب سے ہوگا، جس کے بعد پہلا میچ 2021 کی فاتح ملتان سلطانز اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل 8 کی اختتامی تقریب اور

فائنل میچ 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا جو پلے آف کی میزبانی بھی کرے گا ۔لاہور قلندرز بیک ٹو بیک ٹائٹل جیتنے والی پہلی ٹیم بننے کی کوشش کرے گی جبکہ

اسلام آباد یونائیٹڈ تین بار ٹرافی اٹھا کر کامیاب ترین ٹیم بننے کی کوشش کرے گی۔ اور پشاور زلمی بھی بابراعظم کی کپتانی میں ٹرافی جیتنے کے لیے مضبوط امید وار ہے، ملتان سلطانز اور کوئٹہ بھی مضبوط امیدوار

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں