تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے چند ہفتے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلی تھی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز ڈرا کرنے میں کامیاب رہی اور اس میں سرفراز احمد کا بھی بڑا کردار تھا۔سرفراز احمد نے اس سیریز میں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی اور دنیا کو اپنی صلاحیت بتا دی۔


محمد رضوان آؤٹ آف فارم تھے اسی لیے سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی۔ محمد رضوان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ “میں خود کوچ اور کپتان کے پاس گیا اور

ان سے کہا کہ آپ مجھے ڈراپ کر سکتے ہیں کیونکہ میں نے پرفارم نہیں کیا ہے۔ دو کھلاڑی اس گفتگو کے گواہ بھی ہیں۔ رضوان کے مطابق وہ خود کپتان کے پاس گئے اور

کپتان اور کوچ کو کہا کہ وہ فارم میں نہیں ہیں اس لیے انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے پلیئنگ 11 سے تبدیل کرکے ہٹایا جاسکتا ہے۔ اور سرفراز احمد کو موقع دیا جائے، کیونکہ ہم نے سب سے پہلے پاکستان کا سوچنا ہے

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں