تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سے قبل کوئٹہ میں ہونے والے نمائشی میچ میں افتخار احمد کے بلے سے ایک اوور میں 6 چھکے کھانے والے وزیر کھیل پنجاب کی وہاب ریاض سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں وہاب ریاض کا کہنا تھا جو بھی ہو جائے ایک اوور میں 6 چھکے مارنا بہت بڑی بات ہے اور
6 چھکے کھانا بھی بہت ہمت و حوصلے کی بات ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاب ریاض اور افتخار احمد ایک دوسرے سے خوش گپیاں کر رہے ہیں اور
فاسٹ باؤلر انہیں بتاتے ہیں کہ افتخار احمد نے جو یارکر پر چھکا مارا وہ بہت اچھا تھا اور اس کے بعد افتخار نے جو سلیش مارا وہ بھی بہت اچھا تھا۔
Wahab Riaz and Iftikhar Ahmed enjoy the 𝐬𝐢𝐱 𝐬𝐢𝐱𝐞𝐬 in a #SpiritOfCricket moment 🤝 pic.twitter.com/DcAZYoMky1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 5, 2023