تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس کہلائے جانے والے فاسٹ باولر شعیب اختر نے محمد عامر کی ٹیم میں واپسی پر بڑا سوال اٹھا دیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے محمد عامر کو واپسی کا عندیہ دیا جانا بلکل درست نہیں،


انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم بھی قومی ٹیم سے ڈراپ ہوتے رہے، مینجمنٹ 12سال تک مجھ سے ناراض رہی مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہتھیار ڈال دیے جائیں، ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ پاکستان کی آخر ضرورت کیا ہے۔

محمد عامر انٹرویوز میں کہتے رہے کہ انھوں نے کرکٹ میں جان لگائی، دوسری جانب حقیقت یہ ہے کہ ان کو ماضی میں سزا ہوئی، غلط کیا تھا تو سزاوار ٹھہرے، آپ نے پاکستان کرکٹ کیلیے اچھا نہیں کیا،

ملک نے آپ کو جو کچھ دیا، اس کو واپس لوٹانا چاہیے تھا۔ شعیب اختر نے کہا کہ 2017تک محمد عامر کی کارکردگی مناسب رہی، چیمپئنز ٹرافی میں شاندار بولنگ کی، اس کے بعد اگلے 15سے 20ون ڈے میچز میں وہ فیل ہو گئے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں