تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم آسٹریلیا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے سیریز ہارنے کے بعد ناقدین کا نشانہ بنے ہوئے ہیں کہ انہیں کپتانی سے نکالا جائے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی عمر گل کا کہنا ہے کہ بابر اعظم پاکستان کے بہترین کھلاڑی ہیں
وہ تینوں فارمیٹ میں ہی زبردست کارکردگی دکھا رہے ہیں انہیں کپتانی سے نہیں ہٹانا چاہیے عمر گل کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم کو ہی کپتان رہنا چاہیے اور انہیں زیادہ سے زیادہ سپورٹ کرنا چاہیے-
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم کو مکمل طور پر سپورٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، ابھی تک کی خبروں کے مطابق
بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کے متعلق کوئی بھی آفیشل خبر سامنے نہیں آئی ہے، اور بابر اعظم کو کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ ملنے پر اسکے امکان بھی کم ہو گئے ہیں