تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے اپنی سال 2022کی بہترین ٹی ٹوینٹی ٹیم کا اعلان کر دیاہے جس میں بابراعظم تو جگہ نہیں بنا سکے لیکن دو پاکستانی اور تین بھارتی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ آئی سی سی کی سال 2022 کی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان کے طور پر
کپتان انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کو چنا گیاہے جبکہ قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان کو دوسرا بیٹر نامزد کیا گیاہے تاہم کوہلی بیٹنگ آرڈر میں تیسرے نمبر پر ہیں ۔بھارتی کھلاڑی سوریا کمار چوتھے نمبر پر ہیں۔ان کے علاوہ ٹیم میں گلین فلپس ، سکندر رضا، ہردیک پانڈیا، سیم کیورن، واننڈو ہرسانگا، حارث روف، جوش لٹل شامل ہیں،
Haris Rauf and Muhanmad Rizwan included in ICC T20 Team of the Year 2022 🏏 pic.twitter.com/ZX52kzXeq8
— Shahzaib Ali 🇵🇰 (@DSBcricket) January 23, 2023