تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہاہے کہ افغانستان کے خلاف سیریز ابھی ممکن نہیں ہے ، حکومت اجازت دے گی تو شارجہ میں سیریز ہو سکتی ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ افغان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران سے ملاقات ہوئی ہے ،


انہوں نے تین میچز کی پیشکش کی ہے ،ابھی سیریز ممکن نہیں ہے لیکن اگر حکومت اجازت دیتی ہے تو شارجہ میں ہو سکتی ہے۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بابراعظم پاکستانی تاریخ کا بہترین کھلاڑی ہے،

ان کی کپتانی سے متعلق چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل بورڈ میٹنگ بہت عرصے سے نہیں ہو رہی تھی، چار فروری کو بحرین میں ا ے سی سی کی بورڈ میٹنگ ہو رہی ہے ۔

سلیکشن کمیٹی کے دوسرے ارکان کا اعلان مشاورت سے کیا جائے گا ، ہارون رشید نے مینجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا ہے ، وہ نئے چیف سلیکٹر ہوں گے ۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں