تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ میں آجکل شادیوں کا سیزن چل رہا ہے حال ہی میں پہلے حارث رؤف اور پھر شان مسعود کی شادی ہوئی ہے، گزشتہ روز شاداب خان نے بھی اپنے نکاح کی خوشخبری شئیر کی، ایسے میں امام الحق نے بھی کلہ پہن کر تصویر شئیر کی تو شاداب نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔


پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق کی جانب سے ٹوئٹر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں انہوں نے شادی کا کلہ پہن رکھا ہے۔ امام الحق نے تصویر کے ہمراہ لکھا کہ

وہ کسی دوسرے کی شادی میں شرکت کے لیے کپڑے ٹرائی کرتے کرتے تھک گئے ہیں، لگتا ہے اب اپنے متعلق بھی کچھ سوچنا پڑے گا۔ تصویر پر قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر شاداب خان نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ

امام مسئلہ یہ نہیں ہے کہ تم شادی کرنا چاہتے ہو، مسئلہ یہ ہے کہ تم سے کون شادی کرے گا۔ فواد عالم نے لکھا کہ امام ڈرامے نہیں کرو، سچ سچ بتاﺅ تم اپنی شادی کے لیے کپڑے منتخب کرنے گئے تھے نا۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں