تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 79 رنز سے شکست دیکر 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ نیوزی لینڈ کے 262 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 43 اوورز میں 182 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کپتان بابر اعظم 79 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ دوسری اننگز میں بلے بازی کرنا تھوڑا مشکل تھا مگر ایسا نہیں کہ چیز نہیں ہو سکتا تھا
جب آپکی 2 وکٹ جلدی گر جائیں تو پھر تھوڑا سنبھل کر کھیلنا پڑتا ہے، میرا اور رضوان کا یہی پلان تھا کہ پارٹنر شپ لگائی جائے اور لمبا جایا جائے
پر کسی کے ساتھ بھی پارٹنر شپ نہیں لگ سکیں، ہمارے باؤلرز نے بہت اچھی باؤلنگ کی شروع میں وکٹ نہیں مل رہی تھی پر آخر میں اچھا کم بیک کیا اور کم سکور پر روک لیا، آغا بد قسمتی سے جلدی آؤٹ ہو گئے ورنہ نتیجہ مختلف ہوتا،