تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ نظر یہی آرہا ہے کہ بابر اعظم کو کمزور کیا جا رہا ہے جو نہیں ہونا چاہیے۔ جس طرح کی پریس کانفرنسز اور ان پریس کانفرنسز میں سوالات ہو رہے ہیں وہ سب دیکھ رہے ہیں،
اگر کوئی فیصلہ کرنا ہے تو سب مل بیٹھ کر کر لیں، کھلاڑی ، سلیکشن کمیٹی اور بورڈ بیٹھیں اور آرام سے فیصلہ کر لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صورتحال کا جائزہ لیں، اگر آپ کو لگتا ہے کہ
تبدیلیاں ہونی ہیں تو کر لیں، کسی اور وجہ سے آپ کسی پر پریشر ڈال دیں، پوری ٹیم ڈسٹرب ہو یہ نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے مل کر فیصلے کریں۔
سابق کپتان نے کہا کہ کرکٹ میرے خون میں ہے ، اس لیے کھیل سے آگاہ رہتا ہوں، جہاں بھی ہوں کرکٹ دیکھتا رہتا ہوں، کیا ہو رہا ہے یہ سب پتہ ہے، ٹیسٹ ٹیم کی ڈویلپمنٹ آسان نہیں، پاکستان کو تو ٹیسٹ میچز بھی کم ملتے ہیں۔