تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی آخری اننگز میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ سرفراز احمد 3 یا اُس سے کم ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر بن گئے ہیں۔
سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 331 رنز بنائیے۔ سرفراز احمد نے دونوں ٹیسٹ میچز کے دوران 3 نصف سنچریاں اور ایک سنچری بنائی۔
سرفراز احمد نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیاں ہوئیں تو مجھے موقع ملا، بابر اعظم نے بھی پریکٹس میں مجھے کھلانے کا بتایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ٹیم کے کپتان ہیں، جب تک وہ کپتان ہیں، ہمیں انہیں سپورٹ کرنا چاہیے۔قومی بیٹر کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم انگلینڈ کی طرح ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیل سکتی، خواہش تھی ٹیسٹ میں ہوم گراؤنڈ پر سنچری بناؤں، تمنا پوری ہوگئی۔