تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ دسمبر 2022 کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا جس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں ۔ آئی سی سی کی جانب سے نامزد کردہ افراد میں انگلینڈ کے ہیری بروک اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بھی شامل ہیں،
بابر اعظم کو دسمبر 2022 میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں شامل کیا گیا ، بابر نے گزشتہ ماہ 4 ٹیسٹ میچز کھیلے جن میں
دو سنچریاں اور تین نصف سینچریاں سکور کیں ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 161 رنز بھی بنائے ۔ دوسرے کھلاڑی ہیری بروک نے پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچز میں 93.60 کی حیران کن اوسط سے 468 رنز بنائے ۔
آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے دسمبر میں 4 ٹیسٹ میچز کھیلے ، ایک سنچری بنائی ، انہوں نے 91 کی اوسط سے 455 رنز بنائے اور تو اور دو وکٹیں بھی حاصل کیں ۔