تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ ہے رمیز راجا بہت پڑھے لکھے آدمی ہیں ان کیلئے مجھ سمیت کوئی بھی شخص یہ نہیں سوچ سکتا تھا کہ وہ منہ اٹھا کر کسی پر بھی الزام لگا دیں گے۔ نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز”کے مطابق گزشتہ روز


میڈیا سے گفتگو میں فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ پچھلے سسٹم سے کھلاڑیوں کو شکایات تھیں کہ ان کے فون پک نہیں کیے جاتے، انھیں ریپلائی نہیں دیا جاتا، انھوں نے کہا کہ

جب کوئی انسان پاور میں آتا ہے تو اسے اپنا آپ نہیں بھولنا چاہیے، کیوں کہ اللہ جب کسی کو اختیارات دیتا ہے تو وہ لے بھی سکتا ہے، اگر کوئی اپنی پاور کا غلط استعمال کرے تو پھر جس طرح آج کل ٹی وی پر جاکر

گلے شکوے ہو رہے یہی ہوتا ہے کیونکہ انسان جیسا کرتا ہے ویسا بھرتا ہے، انسان اگر نیت صاف رکھے اپنے کام سے کام رکھے تو اس کے لیے چیزیں آسان ہو جاتی ہیں۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں