تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے نامزد چیئرمین اورچیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہاہے کہ کرکٹ ٹیم میں تبدیلی لانا پتا نہیں اس وقت مناسب ہے یا نہیں ، اگر ٹیم کا اعلان نہ ہوا ہوتا تو ٹیم میں تبدیلیاں ضرور کرتے ۔ نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ ہم نے
پاکستان سپر لیگ کو لانچ کیا اور انٹر نیشنل کرکٹ پاکستان واپس لائے ، اگلے تین سے چارماہ میں تبدیلیاں کریں گے ، جلد ہی ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو بحال کرنے کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا ایجنڈا ڈومیسٹک کرکٹ ہے ،
ہماری کرکٹ سے کتنے نئے لڑکے ٹیموں میں آئے ، جو لڑکے ڈومیسٹک میں پرفارم کرتے ہیں ان کو موقع نہیں ملتا، ڈومیسٹک کرکٹ کو پی ایس ایل کی طرح برانڈ بنائیں گے ،ڈومیسٹک کرکٹ کو ایسا بنانا ہے جس سے انٹرنیشنل پلیئرز ملیں،
اس وقت صرف پی ایس ایل سے پلیئرز آرہے ہیں ، 2014 کے آئین کو بحال کریں گے، نجم سیٹھی کا کہنا تھاکہ ٹیم کا اعلان ہو چکاہے ، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا کہ ٹیم ٹھیک ہے یا نہیں، نیوزی لینڈ کا دورہ بہت اہم ہے،
اجلاس میں جو فیصلے ہوں گے ان سے آپ کو آگاہ کریں گے۔ ان کا کہناتھا کہ میں چار سال بعد آیاہوں ، بہت کام کرناہے ، انٹر نیشنل کرکٹ کے میچز پشاور میں بھی کروائیں گے۔