تفصیلات کے مطابق کچھ اطلاعات ہیں کہ سرفراز احمد نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے، انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو بری طرح رسوا ہونا پڑا۔ پاکستان سیریز 3-0 سے ہار کر وائٹ واش ہو گیا۔
بدقسمتی سے پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف بہت بری کرکٹ کھیلی۔ محمد رضوان پچھلی 12 اننگز سے پرفارم نہیں کر رہے۔ اس نے مسلسل ناکامی دیکھی ہے۔ وہ بلے سے اچھے رنز نہیں بنا پا رہے ہیں اور
خراب گیندوں پر آؤٹ ہو رہے ہیں۔غیر سرکاری رپورٹس کے مطابق سرفراز احمد پلے 11 میں واپس آ سکتے ہیں اور محمد رضوان کو آرام دیا جا سکتا ہے۔ حالانکہ اس سیریز کے کپتان بابر اعظم ہی ہوں گے!
یاد رہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز حسن راجہ کو انکے عہدے سے برطرف کیا جارہا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیرمین نجم سیٹھی ہونگے!