کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
برطانوی آل رائونڈو معین علی کا کہنا ہے کہ جب بھی نماز کا وقت ہو تو وہ امپائرز کو بتا کر نماز پڑھنے چلے جاتے ہیں. ایک ریڈیو انٹر ویو کے دوران32سالہ معین علی کاکہنا تھا کہ میرا ہر ایک کے لیے یہی پیغام ہوگا کہ


آپ اپنی اپنی فیلڈ میں باعمل مسلمان ہونے سے نہ شرمائیں،کھبی کبھی جب نماز کاوقت ہو اور میں فیلڈنگ کررہا ہوں اور مجھے محسوس ہو کہ اننگز ختم ہونے تک نماز کا وقت ختم ہوجائے گا تو

میں امپائرز کو کہتا ہوں کہ مجھے نماز پڑھنے جانا ہے اوروہ مجھے کہتے ہیں کہ آپ دو، تین اوورز کے لیے باہر جاسکتے ہو. ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے تجربے سے یہ کہ سکتے ہیں کہ

اگر ہم واقعی میں عبادت کرنا چاہیں تو دنیا کی کوئی چیز ہمیں نہیں روک سکتی. یا د رہے کہ اس سے قبل بھی ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں سب سے اہم چیز اسلام ہے اور اس کے لیے میں اپنے کرکٹ کیریئر کو بھی چھوڑسکتا ہوں،

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں