کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اپنے دور کے آخری کپتان سرفراز احمد کوسب سے بہتر کپتان قرار دے دیا۔ مکی آرتھر نے عامرسہیل کے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئےکہا ہے کہ


پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنا سب سے زیادہ اچھا لگا، پاکستانی میڈیا کو ڈیل کرنا مشکل تھا کیونکہ وہ سرے سے تعاون ہی نہیں کرتا۔ پاکستان میں اچھا ٹیلنٹ ہے،

میں نے جب چارج سنبھالا تو اسٹرکچر وغیرہ کے ساتھ رہتے ہوئے کام کرنا تھا، ٹیم رینکنگ بہتر کرنا مشن تھا، ہم نے پہلی پوزیشن بھی حاصل کی، مصباح اور یونس جیسے بڑے کھلاڑی تھے۔

سری لنکا کے لئے کوچنگ سنبھالنے والے مکی کہتے ہیں کہ میں یقین رکھتا ہوں کہ ہم 2019کا ورلڈ کپ جیت سکتے تھے، ویسٹ انڈیز سے ہارنے کا دکھ رہا، اس کے باوجود

اس کے باوجود ہم نے پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کے ساتھ نمبر 4 پر فنش کیا، نیوزی لینڈ نیٹ رن ریٹ پر آگے چلا گیا، ہم نے بڑی ٹیموں کو ہرادیا تھا، سیمی فائنل کھیلنے والی اکثر ٹیمیں ہم سے ہاری تھیں۔ میں اپنے دور میں سب کچھ تو حاصل نہیں کر سکا لیکن

بہت کچھ اچھا ہوا، ٹیسٹ ٹیم نمبر ون بنی، چیمپئنز ٹرافی جیتی۔ ٹی 20 میں اچھا رہے۔ مکی آرتھر نے انکشاف کیا ہے کہ سرفراز احمد کے ساتھ میرا تعلق بہت اچھا رہا، وہ ایک کمال کپتان تھا۔ ایک بات اس میں ایسی دیکھی جو اس سے پہلے کسی کپتان میں میں نے نہیں دیکھی،

سرفراز اگر میدان میں پلیئرز پر بول رہے ہوتے تھے، ہر ایک کے ساتھ لگے ہو تے تھے لیکن جب ڈریسنگ روم میں آتے تو ان کے بھائی بن جا تے اور ہر ایک سے گھل مل جاتے، جیسا کہ کچھ ہوا ہی نہیں، دنیا نے صرف ان کو گرائونڈ میں دیکھا ہے لیکن

ڈریسنگ روم میں کسی نے نہیں دیکھا، سرفراز اپنے کھلاڑیوں کے مقبول ترین کپتان تھے، ایسی بات میں نے مائیکل کلارک، گریم اسمتھ اور مصباح الحق کے ساتھ کام کرتے نہیں دیکھی، سویہ بات انہیں دوسروں سے ممتاز بنا تی ہے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں