کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اگر ان کے دور میں ڈی آر ایس سسٹم ہوتا تو ان کی وکٹوں کی تعداد 1000 ہوتی۔ سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ
اگر میرے کرکٹ کیریئر کے دوران امپائر کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے والا جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ڈی آر ایس سسٹم رائج ہوتا تو میں ٹیسٹ کرکٹ میں 1000 وکٹیں حاصل کرتا اور اگر
میری بولنگ پر کیچز نہ چھوڑے جاتے تب میری ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد 1500 ہوتی ۔ وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ دورہ نیوزی لینڈ میں 14 دن تک،قید تنہائی میں رہنے والے
پاکستانی کرکٹردباؤ کاشکار ہوں گے، انہیں بھی آسٹریلیا میں 6 دن سیکیور ببل ماحول میں رہنا پڑا تھا اس لیے وہ جاتنے ہیں کہ ان حالات میں کسی انسان پر کیا گزرتی ہے تاہم کھلاڑی بہت پرعزم نظر آرہے ہیں۔