کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کی دریافت حارث رﺅ ف نے بگ بیش لیگ میں عمدہ کارکردگی کے ذریعے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرنے والے حارث رﺅف کے بارے میں انتہائی دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے.
سلیم خالق نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عاقب جاوید نے مجھے بتایا کہ حارث رﺅف ٹرائلز کے دوران ہمارے پاس آیا اور وہ کسی دکان پر سیلز مین تھے جبکہ
ساری کرکٹ ہی انہوں نے ٹیپ بال کیساتھ کھیل رکھی تھی لیکن ہم نے انہیں موقع دیا تو انہوں نے نیٹ پریکٹس میں انتہائی زبردست باﺅلنگ کروائی جس پر میں بے حد متاثر ہوا
عاقب جاوید نے مزید بتایا کہ میں نے حارث رﺅف کی باﺅلنگ دیکھنے کے بعد لاہور قلندرز سے کہا کہ اس کیساتھ 10 سال کا معاہدہ کریں اور عاطف رانا نے بغیر کوئی سوال کئے ان کیساتھ معاہدہ کر لیا.