کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کپتان اور جارح مزاج آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے اپنی آل ٹائم فیورٹ ٹیم کے بارے میں بتا دیا اور ان کی پسندیدہ ٹیم میں کئی پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نے لارڈز کرکٹ گرائونڈ کے فیس بک صفحے پر گفتگو کرتے ہوئے اپنی آل ٹائم فیورٹ پلیئنگ 11 کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ
میری پسندیدہ ٹیم میں سعید انور شامل ہوں گے کیونکہ میں ان کی بیٹنگ سے بہت لطف اندوز ہوتا ہوں۔ آفریدی نے اپنی پسندیدہ ٹیم کے مزید کھلاڑیوں میں ایڈم گلکرسٹ، رکی پونٹنگ، سچن ٹنڈولکر، انضمام الحق، جیک کیلس، راشد لطیف،
وسیم اکرم، گلین میگراتھ، شعیب اختر اور شین وارن کو رکھا۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ میں خود بھی آل رانڈر ہیں لہٰذا مجھے دنیا بھر کے بہترین آل راﺅنڈرز پسند ہیں۔