قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے ماضی کا ایک مزاحیہ واقعہ بتا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے لوگوں کو اپنی ایک شارٹ کی طرف متوجہ کراتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ وجہ تھی


یہی وجہ تھی جس کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف میچ میں میں نے عبد الرزاق کو نچلے نمبر پر رکھوا کر خود پہلے بیٹنگ کے لیے آیا۔ راشد لطیف اس وقت کپتان تھے میں نے ہیڈ کوچ جاوید میادنداد سے بات کر کے میں اوپر گیا،

گراونڈ میں مرلی دھرن کو دو چھکے مارے ،جب میں آوٹ ہو کر واپس آرہا تھا تو عبد الرزاق مجھے دیکھ رہا تھا ،اس نے پوچھا تومیرے سے پہلے بیٹنگ کے لیے کیسے چلا گیا؟ میں نے جواب دیا ،اس کو کہتے ہیں ’تعلقات‘۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں