کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ان کو کور ڈرائیو کا شروع سے شوق تھا، ٹی وی پر ساوتھ افریقین کھلاڑی اے بی ڈویلیئر زکو دیکھتا تو نیٹ میں پریکٹس کرتے ہوئے ان کو کاپی کرنے کی کوشش کرتا۔
بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کا مضبوط ایریا ہوتا ہے جس میں وہ سکوربھی کرتا اور آوٹ بھی ہوتا، میں سمجھتا ہوں جو مضبوط ایریا ہو اس کو کبھی نہ چھوڑیں۔
کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پریکٹس کرنے سے پہلے پلان کرتا ہوں،کبھی دو گھنٹے تو کبھی تین گھنٹے پریکٹس کرتا ہوں،بیٹنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ کی پریکٹس بھی کرتا ہوں۔
یونس خان کے ساتھ کچھ دیر کھیلاہوں، ان سے کافی کچھ سیکھا ہوں، وہ پوری دنیا میں کھیلے ہیں، ان سے مختلف ممالک کی کنڈیشنز کے متعلق پوچھتا ہوں، جس کا ہمیں کافی فائدہ ہوتا ہے۔
ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم ٹیم تیار کررہے ہیں ، نئے لڑکے آرہے ہیں ، ٹیم اتنی جلدی نہیں بنتی، لڑکوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ انشااللہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں اچھا پرفارم کریں گے۔