کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے عمدہ کار کردگی سے دنیائے کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور ’کنگ کوہلی‘ کا خطاب حاصل کیا جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے
بابراعظم نے ان سے بھی کم عرصے میں اپنی صلاحیتیں ثابت کیں اوراب یہ بحث کی جاتی ہے کہ دونوں میں سے بہتر کون ہے۔ اب تک کئی موجودہ اور سابق کھلاڑی اس حوالے سے
اپنی اپنی رائے دے چکے ہیں اور حال ہی میں آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں نمبرون آسٹریلین بلے باز سٹیو سمتھ نے بھی بابراعظم کو اپنا پسندیدہ بلے باز قرار دیتے ہوئے
ان کا پلڑا بھاری کر دیا لیکن اب محمد عامر نے بھی اس بحث میں اپنا حصہ ڈال دیا ہے جن کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی کی نسبت بابراعظم کو باﺅلنگ کروانا زیادہ مشکل ہے۔
محمد عامر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر آپ بابراعظم اور ویرات کوہلی کو باﺅلنگ کروانے کا موازنہ کریں تو بابراعظم کی تکنیک کی وجہ سے انہیں باﺅلنگ کروانے میں زیادہ مشکل پیش آتی ہے کیونکہ
اگر میں گیند باہر کی جانب سوئنگ کروں تو وہ آف سائیڈ پر ڈرائیو کھیل دیتے ہیں اور اگر گیند اندر کی جانب سوئنگ کروں تو وہ آن سائیڈ پر فلک کر دیتے ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بابراعظم کو
انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز کئے صرف 5 سال ہی ہوئے ہیں لیکن انہیں دنیا کے چند بہترین بلے بازوں میں شمار کیا جا نے لگا ہے۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ میں 50 سے زائد اوسط رکھتے ہیں جبکہ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق وہ تمام طرز کی کرکٹ میں 5 بہترین کھلاڑیوں میں بھی شامل ہیں۔ کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں