کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کرکٹ میں اپنی کامیابیوں کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنی فیملی کی سپورٹ اور حمایت کی وجہ سے ہوں، پہلی کٹ خریدنے کیلئے


تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں آج جس مقام پر بھی ہوں اپنی فیملی کی وجہ سے ہوں، شروع میں میرے گھر کے حالات اچھے نہیں تھے،

میں نے کھیلنے کیلئے کٹ لینا تھی اور میری والدہ نے کچھ پیسے جوڑ رکھے تھے جو انہوں نے مجھے دیدئیے تاکہ میں کٹ لے سکوں، مجھے یاد پڑتا ہے کہ یہ 3سے 4 ہزار روپے تھے

جن میں سے شاید 2 ہزار سے 2500کا تو صرف بیٹ آ گیا تھا، جب میں نے پہلی مرتبہ نئی کٹ دیکھی اور اس کٹ کے ساتھ کھیلا تو اس کی خوشی بیان نہیں کر سکتا۔

شروع کے دو تین سال میں اسی کٹ کے ساتھ کھیلتا رہا۔ ان کا کہنا تھا میں نے اس کٹ کو بہت سنبھال کر رکھا تھا لیکن اب مجھے یہ کٹ مل نہیں رہی، میں نے بہت تلاش بھی کی، کیرئیر کے شروعات میں میری یہ ایسی یادیں ہیں جنہیں میں کبھی نہیں بھلا سکتا،

بابراعظم کا کہنا ہے کہ میں فیملی سپورٹ اور بیک کا تو کبھی شکریہ ادا نہیں کر سکتا، میرے والد اور میرے بھائیوں نے مجھے بہت بیک کیا، خاص طور پر میں یہاں اپنے والد کا ذکر کروں گا، وہ مجھے ہر میچ پر لے جاتے تھے اور جب تک میچ ختم نہیں ہو جاتا تھا وہ وہاں موجود ہوتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میں جب پاکستان کی انڈر 19 اور پاکستان ٹیم میں بھی آ گیا تو میں جہاں بھی ٹیم کے ساتھ جاتا وہ وہاں موجود ہوتے تھے، وہ مجھے ہر طرح سے گائیڈ کرتے تھے، انہوں نے ہمیشہ میری رہنمائی کی، اب موجودہ حالات میں میرے والد گھر ہی موجود ہوتے ہیں لیکن

انہوں نے میری بہت رہنمائی کی ہے، مجھے گھر سے کسی قسم کی کوئی ٹینشن نہیں تھی، میں نے ہر قسم کی فکر سے آزاد ہو کر صرف کرکٹ کھیلی اور اسی پر توجہ دی کیونکہ مجھے والد اور بھائیوں کی مکمل سپورٹ حاصل تھی۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں