کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
عمران طاہر نے کچھ دن پہلے ایک بیان میں کہا تھا کہ کاش وہ بھی اپنے ملک پاکستان کے جھنڈے تلےکھیل سکتے پر ایسا نہ ہو سکا، اب انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس پاکستانی سےبہتر پوری دنیا میں کوئی دوسرا بیٹسمن نہیں ہے
ایک انٹرویو میں گفتگو کر تے ہوے عمران طاہر کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں موجودہ دور میں اس وقت بابراعظم سے بہتر بیٹسمن پوری دنیا میں کوئی دوسرا نہیں ہے،
عمران طاہر نےیہ بھی کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم بابراعظم کی قیادت میں آگے بڑے گی اور بھات زیادہ کامیابیاں سمیٹے گی،
عمران طاہر بابر اعظم کے بارے میں بہت مثبت سوچ رکھتے ہیں اوروہ ان کے لیے دعا گو ہیں کہ الله ان کو اور زیادہ ترقی اور عزت عطا کرے جس کے وہ مستحق ہیں،
عمران طاہر نے کہا کہ اگر بابر اعظم سخت محنت کو اپنے ہاتھ سے نہیں چھوڑتا ہے اور وہ پورےعزم کے ساتھ لگا رہتا ہے تو پھر دنیا کی کوئی طاقت بابر اعظم کو ہرا نہیں سکتی ہے
عمران طاہر کہتے ہیں کہ میں نے جس دن سے کرکٹ شروع کی میں نےہمیشہ سے ہی دوسرے سے مقابلہ کیا ہے اور میں نے ہمیشہ سے ہی یہ ذہن میں رکھا کہ وہ بولر آج جس جگہ پر
کھڑا میں نے بھی اسی جگہ پر کھڑا ہو نا ہے اور اس چیز نے مجھے بہت زیادہ سیکھنے کا موقع دیا اور میں کبھی بھی اپنی کر کٹ کیریئر میں آرام سے نہیں بیٹھا ہوں میں
خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہا ہوں، عمران طاہر نےکہا کہ اگر بابر اعظم بھی خوب سے خوب تر کی تلاش میں نکل آیا تو پھر وہ کرکٹ کی دنیا میں چمکنے والا ستارہ ثا بت ہو گا،
عمران طاہر نے مزید کہا ہے کہ انھوں نےکبھی بھی ہمت نہیں ہاری ہے میں جو کام شروع کیا ہے اس کو ختم کر کے ہی دم لیا ہے اور جتنے بھی کامیاب لوگ ہوتے ہیں وہ اپنا کام ختم کر کے ہی دم لیتے ہیں اور
پھر یہی عادت ایک دن ان کو ساری دنیا کے سامنے عظیم بھی کر دیتی ہے اور ساری دنیا سےجدا بھی کر دیتی ہے اور پھر آپ ساری دنیا سے انوکھے اور نرالے بھی نظر آتے ہو،