کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستانی کرکٹرز کو ان کے کرکٹ یونیفارم میں دیکھنا تو معمول کی بات ہے مگر ان کی ذاتی زندگی کا جائزہ لینا٬ ان کی روزمرہ کی زندگی کا احوال جاننا اور ان کے دوست احباب اور فیملی کے ساتھ یادگار لمحات سے محظوظ ہونا یقیناً ان کے پرستاروں کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں-
لہٰذا ہم نے پاکستان کرکٹرز کی چند ایسی یادگار تصاویر کو یکجا کیا ہے جو شاید ہی اس سے قبل کسی نے دیکھیں اور ہم دعوے سے کہہ سکتے ہیں کہ یہ تصاویر آپ کو ضرور پسند آئیں گی-
پاکستان کے سابق تیز رفتار باؤلر شعیب اختر ایک میچ کے آغاز سے قبل اپنے پرستاروں کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے-
پاکستانی کرکٹر وہاب ریاض کا یہ روپ شاید بہت کم لوگوں نے دیکھا ہوگا- یہ تصویر Telenor Bridal Couture Week-TBCW’15 کے موقع پر کھینچی گئی-
بوم بوم آفریدی کے بچپن کی ایک یادگار تصویر-
پاکستان کے سابق کرکٹر اور موجودہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اپنے والدین کے ساتھ ایک یادگار تصویر-
شعیب اختر اپنے والدین کے ساتھ-
شعیب اختر بھارتی فلموں کے مقبول ترین ہیرو شاہ رخ خان اور بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سورو گنگولی کے ساتھ ایک پارٹی میں موجود ہیں-
پاکستانی فاسٹ باؤلر عمر گل کی بھارتی باؤلر ہربھجن سنگھ کے ساتھ ایک یادگار تصویر-
شاہد آفریدی کی شکار کے دوران کھینچی جانے والی تصویر
مصباح الحق کی اسکول لائف کے دوران کھینچی جانے والی ایک یادگار تصویر-
شعیب ملک اور محمد یوسف دیگر پاکستانی اور بھارتی کرکٹر کے ہمراہ-
سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر عمران خان کے ہمراہ لاہور میں واقع،کینسر کے اسپتال شوکت خانم میموریل کا دورہ کرتے ہوئے-
پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ کے بچپن کی ایک یادگار تصویر-
پاکستانی کرکٹر یونس خان اور جنید خان کی گاؤں میں کھینچی جانے والی ایک یادگار تصویر-