کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ میں بابر اعظم کو باﺅلنگ نہیں کروانا چاہتا بلکہ انہیں بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق جیمز اینڈرسن نے


جیمز اینڈرسن نے پاکستان ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بابر اعظم کو باو¿لنگ نہیں کروانا چاہتا کیونکہ انہیں بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا باﺅلنگ کروانے سے زیادہ اچھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم باؤلرز کو ایسا محسوس کرواتے ہیں کہ وہ سست ہورہا ہے اور میرے جیسے ایک میڈیم فاسٹ باﺅلر کیلئے سستی محسوس کرنا بالکل بھی مثالی نہیں ہے۔

میں بابراعظم کو باؤلنگ کروانے کے بجائے ان کی بیٹنگ دیکھنے کو ترجیح دوں گا، وہ ایسی خوبصورت بیٹنگ کرتے ہیں کہ دل کرتا ہے انہیں کھیلتا دیکھتے رہو۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں