کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارتی آف سپنر روی چندر ایشوین نے کہا ہے کہ بابر اعظم ایک بہترین کھلاڑی ہیں لیکن ان کا ویرات کوہلی سے موازنہ کرنا درست نہیں ہے کیونکہ یہ ان کی بیٹنگ کیلئےخطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آف سپنر روی چندر ایشوین نے ایک انٹرویوکے دوران کہا کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم بلاشبہ بہترین بلے باز ہیں لیکن
اس سٹیج پر ان کا ویرات کوہلی سے موازنہ کرنا درست نہیں کیونکہ یہ ان کی بیٹنگ کیلئےخطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ایشوین کے مطابق بابراعظم کو ویرات کے برابر لانے میں
ابھی کافی وقت ہے، اتنی جلدی بابر اعظم کو کوہلی کے ہم پلہ قرار نہیں دیاجاسکتا، بابر اعظم کی کئی انفرادی اننگز میں نے دیکھی ہیں، وہ بہت زبردست کور ڈرائیو اور پل شاٹ کھیلتے ہیں۔ بابر نے آسٹریلیا میں بھی سنچری سکور کی جو آسٹریلیا میں ایشین کھلاڑیوں کیلئے کرنا مشکل ہوتا ہے۔