کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے 1997 کے صحارا کپ کے دوران انضمام الحق کے اسٹیڈیم میں موجود بھارتی فین سے الجھنے کی اصل وجہ بتا دی۔ہم نیوز کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران سابق فاسٹ باولر وقار یونس نے انکشاف کیا ہے کہ


وقار یونس نے انکشاف کیا ہے کہ سابق بھارتی کپتان اظہر الدین کی اہلیہ سے متعلق بھارتی فین کے نا مناسب الفاظ نے انضمام الحق کو زیادہ غصہ دلایا تھا جس وجہ سے

وہ بھارتی فین سے الجھ پڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فین سے الجھنے کی وجہ سے سابق اسٹائلش بلے باز کو دو میچز کی پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ وقار یونس نے کہا کہ

میدان میں ہم ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کے لیے خوب جان مارتے ہیں مگر میدان سے باہر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں اچھے دوستوں کی طرح ملتے ہیں۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں