کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارت کے معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کا ماننا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو محنت کے ذریعے ٹیم میں جگہ واپس حاصل کرنا ہو گی کیونکہ محمد رضوان نے حالیہ ٹیسٹ میچوں میں عمدہ کارکردگی کے ذریعے اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔
ہرشا بھوگلے سے جب یہ سوال کیا گیا کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں ترجیحی بنیادوں پر وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں محمد رضوان کو دینی چاہئیں یا پھر سرفراز احمد کو سونپی جانی چاہئیں، تو انہوں نے جواب دیا کہ ”
سرفراز احمد کے پاس بطور کھلاڑی بہت وقت تھا اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ جینین بلے باز ہیں، لیکن حالیہ وقتوں میں محمد رضوان نے مختصر طرز کی کرکٹ میں چند بے حد
اچھی اننگز کھیلی ہیں جبکہ آسٹریلیا میں وہ بابراعظم کیساتھ بہترین پارٹنرشپ بھی قائم کر چکے ہیں۔ اب یہ سرفراز احمد پر منحصر ہے کہ وہ ٹیم میں آئیں اور اپنی جگہ بنائیں۔