کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق آسٹریلوی سپنر بریڈ ہوگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 49 سالہ سابق آسٹریلوی سپنر بریڈ ہوگ سے یوٹیوب چینل پر مداح نے سوال کیا کہ کون سی ٹیم بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے سکتی ہے جس پر


جس پر بریڈ ہوگ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بریڈ ہوگ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس ٹیسٹ میں بہترین

فاسٹ بولنگ اٹیک موجود ہے اور کچھ اچھے سپنر بھی موجود ہیں، پاکستان کی بیٹنگ لائن بھی مضبوط ہے اور وہ بھارت کے میدانوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ

ان دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے سیاسی تعلقات کی وجہ سے پاکستانی کرکٹر بھارت کا سفر نہیں کرسکتے لہٰذا آسٹریلیا وہ دوسری ٹیم ہے جو ہندوستان کو ہوم گراؤنڈ میں ڈھیر کرسکتی ہے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں