کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر لائم پلنکٹ نے کہا ہے کہ جب میں نے پہلی مرتبہ پاکستان کے فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کا سامنا کیا تو انہوں نے مسکرا کر کہا تھا کہ میں تمہیں ختم کردوں گا۔
تفصیلات کے مطابق انگلش آل راؤنڈر لائم پلنکٹ نے بروکین ٹرافی پوڈ کاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کا سامنا کرنا خوفناک تجربہ رہا۔
راولپنڈی ایکسپریس کے ساتھ درہم کیلئے کھیلا تھا تاہم سابق فاسٹ باﺅلر نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ان کی دوستی کرکٹ کے میدان پر برقرار نہیں رہتی تھی۔ پلنکٹ نے انگلینڈ کی جانب سے
لاہور میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اختر کا سامنا کرنے کیلئے خود کو تیار کیا۔ انگلش آل راؤنڈر کے مطابق لاہور ٹیسٹ میں پہلی بار شعیب کا سامنا کیا تو
لاہور ٹیسٹ میں پہلی بار شعیب کا سامنا کیا تو وہ رن اپ کا نشان لگا رہے تھے اور وہ صرف مسکرا کر بولے ’میں تمہیں ختم کر ڈالوں گا۔‘ اور ہنس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ
مجھے یاد ہے ایشلے جائلز سٹمپ آﺅٹ ہوئے اور ٹی وی سکرین پر 96، 97 اور 98 فی گھنٹہ کی رفتار سے اختر کی گیند دیکھ رہا تھا، اور بیٹنگ کیلئے اگلا نمبر میرا ہی تھا، میں نے شعیب کا سامنا کیا۔
لائم پلنکٹ نے بتایا کہ میرا پہلا ٹیسٹ چیلنج سے بھرپور تھا، میں نے 60 گیندوں کا سامنا کیا، کچھ گیندیں کندھے پر لگیں اور کچھ پیڈ پر لیکن نمبر 9 پر بیٹنگ کی اور شراکت داری بنائی جس سے بہت خوش تھا۔