کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے معروف فاسٹ باﺅلر ٹم بریسنن نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ٹیم کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کو سنچری کے قریب آﺅٹ کرنے پر مجھے اور امپائرروڈ ٹکر کودھمکیاں موصول ہوتی رہیں۔


سال 2011ء کے اوول ٹیسٹ میں سچن ٹنڈولکر 91 رنز پر تھے جب بریسنن کی گیند پر ٹکر نے انہیں ایل بی ڈبلیو قرار دے کر انٹرنیشنل سنچریوں کی سنچری بنانے سے محروم رکھا۔ بریسنن نے کہاکہ

گیند ممکنہ طور پر ٹانگ پر نہیں لگی تھی مگر ٹکر نے انہیں آﺅٹ دیا، وہ یہ سنچری مکمل کرسکتے تھے مگر ہم نے سیریز جیت کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کا اعزاز حاصل کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ

اس میچ میں ٹنڈولکر کے آﺅٹ ہونے کے بعد مجھے اور ٹکر کو مدتوں تک،مارنے کی،دھمکیاں موصول ہوتی رہیں جبکہ مجھےٹوئٹر پر بھی ایسی چیزوں کا سامنا کرنا پڑا اور امپائر روڈ ٹکر کو آسٹریلیا میں گھر کے پتے پردھمکیاں ملیں۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں