کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز این بیل نے کہا ہے کہ سعید اجمل کے سامنے کھیلنا سری لنکا کے مرلی دھرن سے بھی کہیں زیادہ مشکل ہوتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق این بیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ


این بیل نے کہا کہ مجھے پاکستانی سپنر کی نسبت سری لنکن سپنر کا سامنا کرنا زیادہ آسان لگتا تھا۔ ہر کوئی اپنے احساسات اور جذبات رکھتا ہے اور ہر باﺅلر ہی مختلف ہوتا ہے لیکن میں محسوس کرتا تھا کہ جتنا وقت کریز پر گزاروں گا، مرلی دھرن کو اتنا ہی بہتر کھیل سکوں گا لیکن سعید اجمل کے حوالے سے میرا معاملہ مختلف تھا اور جتنا میں ان کے سامنے کریز پر وقت گزارتا اتنا ہی میرے لئے ان کا سامنا کرنا بھی دشوار ہو جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سعید اجمل 2012ءمیں یو اے ای میں کھیلی گئی سیریز میں اپنے عروج پر تھے اور میں نے اس سیریز میں اپنے کیرئیر کی چند بہترین سپن باﺅلنگ میں سے ایک کا سامنا کیا تھا۔ ہم بطور بیٹنگ یونٹ سعید اجمل کو سمجھنے میں شدید مشکلات کا شکار تھے جبکہ عبدالرحمان نے بھی بہت اچھی باﺅلنگ کی۔ حتیٰ کہ کیون پیٹرسن، جو عموماً جلد اعتراف نہیں کرتے، اس سیریز میں ان کے پاس بھی زیادہ جواب نہیں تھے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں