کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 رینکنگ کے نمبر ون بلے باز بابراعظم نے کہا ہے کہ میں آج بھی دنیا کے بہترین بیٹسمینوں کی بیٹنگ دیکھ کر سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں،
تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے ویڈیو لنک کے ذریعے ویمن کرکٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میدان میں مثبت سوچ کے ساتھ اتریں اور خود کو ہر وقت چیلنج کیلئے تیار رکھیں جبکہ صرف ایک اننگز کی ناکامی سے اپنی حکمت عملی تبدیل نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ میں اب بھی دنیا کے بہترین بیٹسمینوں کی بیٹنگ دیکھ کر سیکھنے کی کوشش کر تا ہوں کیونکہ ایک دوسرے سے مدد لینے سے کھیل میں بہتری آتی ہے۔میں اپنے چھوٹے بھائی سے رائے بھی لیتا ہوں اور ساتھی کرکٹر امام الحق سے بھی بیٹنگ تکنیک پر بات کرتا ہوں۔