کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رومان رئیس نے کہا ے کہ میں جو کچھ بھی کرتا ہوں وہ شاہد آفریدی سے سیکھا ہے، ان کے کاموں نے ہمیشہ مجھے متاثر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رومان رئیس


رومان رئیس متاثرین کی امداد کرنے میں مصروف ہیں اور اس دوران ایک چارپائی پر سوتے ہوئے ان کی تصاویر بھی منظرعام پر آئیں جس پر چند صارفین نے اسی نوعیت کی شاہد آفریدی کی تصاویر بھی شیئر کرنا شروع کر دیں۔

رومان رئیس نے اس تصویر پر تبصرہ کر تے ہوئے کہا کہ یہ بتانے میں ذرا سی بھی ہچکچاہٹ یا شرم محسوس نہیں کروں گا کہ جو کچھ بھی میں کرتا ہوں، وہ شاہد آفریدی سے سیکھا ہے، شاہد خان آفریدی نے اور ان کے کاموں نے ہمیشہ مجھے متاثر کیا ہے۔ امید کرتا ہوں کہ میں شاہد آفریدی کے نقش قدم پر چلتا رہوں گا اور اپنی قوم کی خدمت گراﺅنڈ سے باہر بھی جاری رکھوں گا۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں