کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر محمد آصف نے کہا ہے کہ ایشیاء کپ 2016ء میں کم بیک کرنے کے بعد سے اب تک محمد عامر نے پاکستان کرکٹ کیساتھ انصاف نہیں کیا، ان لوگوں پر لعنت ہے جو
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں محمد آصف نے کہا کہ ”میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بہت کوستا رہا کہ انہوں نے محمد عامر کا کیرئیر بچا لیا۔ لیکن یہ اس کا فرض تھا کہ وہ مشکل وقت میں پاکستان کرکٹ کی خدمت کرتا، بالخصوص ایسے وقت میں جب اسے واپس لانے کیلئے سخت محنت کی گئی۔ یاد رہے کہ محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو ناصرف شائقین کرکٹ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ سابق کرکٹرز نے بھی ان کے اس فیصلے کو غلط قرار دیا۔ محمد آصف نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ”بہرحال، اسے ریٹائرمنٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ پی سی بی کا ہے، لیکن اگر وہ اس عمر میں ہی ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنا چاہتے تھے تو پھر انہیں واپس لانے کیلئے سخت محنت کرنے والوں پر لعنت ہے۔ اور کیا کبھی کسی نے عامر کا نام لیا ہے، کبھی کسی نے یہ کہا ہے کہ اسے کھیلنا بہت مشکل ہے؟ یقینا نہیں!