کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کرکٹر اور کوچ ٹام موڈی نے بابراعظم کو خاص ٹیلنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گزشتہ سال ایک ایسے کھلاڑی بن کر ابھرے ہیں جو بہت خاص ہوتا ہے اور
تفصیلات کے مطابق ٹام موڈی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بابراعظم گزشتہ ایک برس کے دوران خصوصی ٹیلنٹ بن کر ابھرے ہیں، ہم ویرات کوہلی کے بیٹنگ ایکشن کی بات کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ویرات کوہلی کو بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے۔ اگر آپ سوچتے ہیں کہ ویرات کوہلی کو بیٹنگ کرتے دیکھنا آنکھوں کو بھلا لگتا ہے تو پھر ایک مرتبہ بابراعظم کو بیٹنگ کرتا دیکھیں، اوہ میرے خدا، وہ تو بہت خاص ہے۔ ٹام موڈی نے کہا کہ میرے خیال سے بابراعظم یقینا اگلی دہائی کے 5 ٹاپ بیٹسمینوں میں سے ایک ہوں گے لیکن جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ موجودہ دہائی کے بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ بابراعظم کو ویرات کوہلی، سٹیو سمتھ اور کین ولیم سن کی فہرست میں شامل کرنا ابھی جلد بازی ہو گا۔ ان کا کہنا تھا ”اگرچہ بابراعظم نے 26 ٹیسٹ میچز کھیلے مگر ان میں سے آدھے میچز میں بھی وہ پاکستان کی مین بیٹنگ لائن کا حصہ دکھائی نہیں دیتے تھے۔“